کھیل وکھلاڑی

ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد کا فضائی سفر بھی مہنگا ہوگیا

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد جانے والے جہازوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے ورلڈکپ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل ہوٹلز کے کرائیوں میں معمول سے 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن اب ہوائی سفر کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سے احمد آباد آنے والی فلائٹس کے ٹکٹس کی قیمتیں 15 سے 22 ہزار بھارتی روپے میں بُک ہورہی ہیں۔

 

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کے باعث ہوٹلوں کے کرائے میں کئی گُنا اضافہ

روایتی حریف پاک بھارت میچ سے قبل یہی ٹکٹس 3 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ سے قبل بابراعظم نے اپنا ’’بیٹ‘‘ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

قبل ازیں پاک بھارت میچ کے دوران ہوٹلز بکنگ کی معلومات میں بتایا گیا تھا کہ ہوٹلز کے ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ کر 71 ہزار 999 بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button