تارکین وطن
عمران خان کی قیادت میں ملک ایک بار پھر خوشحالی کی جانب گامزن ہو گا
برسلز(امن نیوز انٹرنیشنل) چوہدری شکیل احمد گوہرمتفقہ نامزد اُمیدوار برائے صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم پاکستان تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں پورے ملک سے کلین سویپ کرے گی اور عمران خان کی قیادت میں ملک ایک بار پھر خوشحالی کی جانب گامزن ہو گا ،موجودہ مہنگائی نے ہر فرد کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ۔
لوگوں میں قوت مدافعت ختم ہو کر رہ گئی ہے اور لوگ ڈیپریشن ،ٹینشن کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں معاشرہ اس وقت بے راہ روی کا شکار ہو چکا ہے عوام کو چاہے کہ وہ اپنا مثبت کردار ادا کر کے معاشرے میں پھیلی ہوئی بے شرمی اور اخلاق سے گری ہوی رسومات کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔ آئندہ آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی اور ہماری حکومت ملک سے نہ صرف مہنگائی کا بلکہ بڑھتی ہوئی بے روز گاری کا بھی خاتمہ کرے گی۔