تارکین وطن
اندھیر نگری چوپٹ راج، پنجاب میں کرپشن اپنے عروج پر ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) رانا مصرف سینئیر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی تب عوام دشمن اقدامات سے ملک کو معاشی نقصان پہنچایا ،ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔
اقتدار سے نکلنے کے بعد پاکستان کو پروپیگنڈے سے ڈیفالٹ ظاہر کرنا چارہی ہے ۔ اندھیر نگری چوپٹ راج، پنجاب میں کرپشن اپنے عروج پر ہے۔ اسی لوٹ مار نے پچھلے ساڑھے چار سال میں صوبے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
جس کا دور حکومت سراپا تاریک دور اور کردار گھنانا ہے وہ وائٹ پیپر دے رہا ہے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں تمام تر پراپیگنڈے کے باوجود وہ ملک کو خوشحال بنا رہے ہیں ۔