ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) سینئیر رہنمایاسر بھدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.2بلین ڈالر رہ گئے ہیں، سٹیٹ بینک تاجروں کو ایل سی نہیں دے رہا۔
پاکستان مالیاتی خسارہ میں جارہا ہے، اور ان کو قرضہ لینے کیلئے اور پیسے دینے ہوں گے،پاکستان کی برآمدات میں 19فیصد کمی آئی ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں برآمدات میں 17فیصد کمی آئی، اگر آپ برآمدات میں کمی کے خسارے کو پورا کرنے کیلئے قرض لینا شروع کردیں تو کتنے وقت تک آپ قرضہ لے سکتے ہیں۔
برآمدات میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ آپ کی صنعتیں بند ہورہی ہیں،اس کی وجہ سے 5سے 7ملین لوگ بے روزگار ہورہے ہیں، آ پ کی آمدنی کم اور قرضے زیادہ ہورہے ہیں۔
آئی ایم ایف نے حکومت کو کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرے،ا گر آئی ایم ایف کا پروگرام آپ کو ملے تو مہنگائی کی شرح 35پر چلی جائیگی اور اگر نہ آیا تو50فیصد پر چلے جائے گی یہ لوگوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔