اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہئیے، امریکی صدر
واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہیے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ اب ختم ہونی چاہئیے اور اسرائیل کو ان علاقوں پرقبضہ نہیں کرنا چاہئیے۔ میرے جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی فریم ورک پر اسرائیل اور حماس دونوں نے اتفاق کیا تھا تاہم معاہدہ طے پانے میں ابھی کچھ چیزیں باقی ہیں۔
صدر جو بائیڈن نے کہا کہ مسائل پیچیدہ اور مشکل ہیں اور غزہ سے متعلق معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابھی خلا باقی ہے۔ ہم پیش رفت کررہے ہیں اور رجحان مثبت ہے۔ اس جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکا پرعزم ہے۔ اسرائیل کی جانب سے بعض اوقات تعاون کم رہا ہے
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں تاہم اس کے لیے اسرائیل کی ریڈ لائنز کا احترام کرنا ہوگا۔