شوبز

ایشوریا رائے کا خواتین کے نام اہم پیغام

مشہور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے خواتین کو ہراسانی کے خلاف آواز بلند کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر خواتین کے نام پیغام جاری کردیا۔

ایشوریا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو معروف برانڈ کے ’اسٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف اسٹینڈ اپ ٹریننگ پروگرام‘ کا حصہ ہے۔

ویڈیو میں ایشوریا نے کہا کہ ’اسٹریٹ ہراسمنٹ کا سامنا کیسے کریں؟ نظریں چرا کر؟ نہیں، اس مسئلے کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھیں خود پر اپنے لباس پر یا اپنی لپ اسٹک کو اس کا ذمہ دار نہ سمجھیں اپنی قدر پر ہرگز سمجھوتا نہ کریں یاد رکھیں اسٹریٹ ہراسمنٹ کبھی آپ کی غلطی نہیں ہوتی‘۔

اس ویڈیو کے زریعے اداکارہ نے خواتین میں اسٹریٹ ہراسمنٹ کے خلاف آواز اُٹھانے کیلئے حوصلہ دیتے ہوئے اہم  کردار ادا کیا ہے جس پر انہیں مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایشوریا اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

حالیہ دنوں میں ایشوریا نے اپنی بیٹی آرادھیا کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کیں، جن میں بچن خاندان کے کسی فرد، خاص طور پر ابھیشیک کی غیر موجودگی نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔

تاہم اس کے بعد ابھیشیک نے خاص طور پر اپنی بیٹی کے نام سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اور ایک انٹرویو میں ایشوریہ کی موجودگی کو گھر میں رونق کی وجہ قرار دیتے ہوئے ان افواہوں کو ختم کیا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button