بزنس

27 گھنٹے کے سعودی دورے سے واپسی پر وزیر اعظم کی ایف بی آر کے جائزہ اجلاس میں شرکت

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے 27 گھنٹے کے دورے سے وطن واپسی پر آرام کرنے کے بجائے سیدھے ایف بی آر کے جائزہ اجلاس میں پہنچ گئے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے بریفنگ دی گئی، اور بتایا کہ شوگر انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹکس کا کام پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔

ایف بی آر کے حکام نے وزیر اعطم کو بتایا کہ چھوٹے کاروباروں سے ٹیکس وصولی کے لیے ٹیجیٹل انوائسنگ کے موبائل فون ایپلی کیشن تیار کر لی گئی ہے جو رواں ماہ کے آخر تک متعارف کروا دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ محکمہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے کام کو 31 دسمبر تک مکمل کیا جائے اور سیمنٹ انڈسٹری کی بھی ویڈیو اینالیٹکس کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم جاری کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، اور اس کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، جو ملک کی معیشت کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button