شوبز
’تمہارا بچہ کھلونا نہیں ہے‘، شنیرا اکرم اداکار فیروز خان پر برس پڑیں
کراچی: پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سوشل ورکر شنیرا اکرم نے بیٹے کو گود میں بٹھا کر ڈائیونگ پر فیروز خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شنیرا نے حمائمہ کی انسٹا اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں اس کا بھائی اپنے بیٹے کو گود میں بٹھا کر گاڑی ڈرائیو کررہا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ مجھے لوگوں کی بیوقوفی پر بہت زیادہ افسوس ہوتا ہے، یہ اپنے موٹے دماغ میں یہ بات کیوں نہیں ڈالتے کہ یہ بات کتنی خطرناک ہے۔
شنیرا اکرم نے فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنے بچے کی زندگی کو رسک میں ڈال رہے ہو۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ کامن سینس کی بات ہے، بچوں کو پیچھے بٹھانا چاہئے اور گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ باندھنے چاہئیں۔