شوبز

فریال محمود کا اپنے سابق شوہر کو ذہنی اذیت دینے کا انکشاف

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سابق شوہر دانیال راحیل سے بہت پیار کرتی تھیں لیکن ساتھ ہی اُنہیں ذہنی اذیت بھی دیتی تھیں۔

فریال محمود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق بات کررہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ “دانیال راحیل سے شادی کے بعد ازدواجی زندگی میں کافی مسائل پیدا ہونے لگے تھے، میری ذہنی صحت بری طرح متاثر ہورہی تھی، اس شادی کی وجہ سے میری اور دانیال کی ذہنی صحت داؤ پر لگ گئی تھی”۔

 

اُنہوں نے کہا کہ “میرے سابق شوہر نے کبھی میرے اوپر جسمانی تشدد نہیں کیا تھا لیکن ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ذہنی اذیت تھی، ایک دوسرے پر ذہنی تشدد کیا”۔

فریال محمود نے کہا کہ “شوہر کی طرف سے ذہنی اذیت ملنے کے بعد بھی بار بار شوہر کے پاس جاتی تھی کیونکہ میں اُن سے بہت زیادہ پیار کرتی تھی”۔

مزید پڑھیں: فریال محمود اور دانیال راحیل میں علیحدگی کی تردید ہوگئی

اداکارہ نے کہا کہ “جب کوئی عورت کسی مرد سے محبت کرتی ہے تو وہ اُس کا تشدد اور بدتمیزی بھی برداشت کرتی ہے کیونکہ اُس وقت وہ سب ٹھیک لگ رہا ہوتا ہے”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “میں بھی ایک عورت ہوں، میں عورتوں کے جذبات اور مسائل سمجھتی ہوں تو میں کبھی بھی اُس عورت کو غلط نہیں بولوں گی جو اپنے شوہر کا نامناسب رویہ برداشت کرتی ہے”۔

واضح رہے کہ فریال محمود اور اداکار دانیال راحیل نے سال 2020 میں کورونا وبا کے دوران خاموشی سے شادی کی تھی لیکن اس جوڑی کی شادی زیادہ عرصے تک چل نہیں سکی اور مارچ 2022 میں دونوں نے طلاق کی تصدیق کردی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button