شوبز

مکیش امبانی نے کیا نصیحت کی تھی؟ رنبیر کپور نے بتا دیا

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے زندگی میں کامیابی کیلئے انڈین بزنس آئیکون میکشن امبانی سے ملنے والی نصیحت لوگوں کو بتادی۔

اداکار کو ایک تقریب میں مہاراشٹرین آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا اور یہ ایوارڈ سینئر اداکار اور ان کے والد کے دوست جتیندر نے انہیں دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی کا مقصد ایسے کام کرنا ہے جو معنویت سے بھرپور ہوں۔

 

انہوں نے بتایا کہ مکیش امبانی نے ایک بار انہیں نصیحت دی ’اپنا سر نیچا رکھو اور کام کرتے رہو، کامیابی کو سر پر مت چڑھاؤ اور ناکامی کو دل پر مت رکھو‘۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھے انسان بننا چاہتے ہیں، وہ ایک اچھے بیٹے، اچھے باپ، اچھے شوہر، بھائی اور دوست بننا چاہتے ہیں اور وہ ایک اچھا شہری بھی بننا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اپنی اگلی فلم ’رامائن‘ میں نظر آئیں گے جسے نتیش تیواری ہدایت کاری دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button