بین الاقوامی

اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی

اسرائیلی فوج نے رفح میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 افراد شہید اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بمباری سے بچنے کے لیے اپنے گھر بار چھوڑ کر 20 لاکھ افراد رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں جو قدرے محفوظ علاقہ تھا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اُس نے رفح میں حماس کے جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جہاں وہ اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 

خیال رہے کہ امریکا اور دیگر اتحادی ممالک نے بھی رفح میں پناہ گزینوں کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے بغیر کوئی بھی فوجی کارروائی نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم اسرائیل نے اتحادیوں کی تنبیہ کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے حماس کے کمانڈرز کی موجودگی کا بہانہ بناکر رفح پر حملے شروع کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 899 ہوگئی جب کہ 76 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

شیئرٹویٹشیئر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button