ایف بی آر نے ٹیکس ایئر 2024 کیلیےانکم ٹیکس ریٹرن فارم کے مسودے جاری کردیے
م کے مسودے جاری کردی
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس ایئر 2024 کیلیے الیکٹرانک اور مینوئل انکم ٹیکس ریٹرن فارم کے مسودے جاری کردیے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارمز کے مسودوں بارے اپنی آراء و تجاویز سات دن کے اندر اندر پیش کرسکتے ہیں۔
مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے الی تجاویز و آراء کو قبول نہیں کیا جائے گا اور گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعئے نئے انکم ٹیکس ریٹرنز فارمز لاگو کردیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹرانک اور مینوئیل ریٹرن فارمز انفرادی ٹیکس دہندگان،ایسوسی ایشن آف پرسنز سمیت دیگر کٹیگریز کے ٹیکس دہندگان کیلیے متعارف کروائے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فارمز فائنل ہونے کے بعد ٹیکس دہندگان کو اس نئے انکم ٹیکس ریٹرن فارمز کے مطابق ٹیکس ایئر 2024 کے گوشوارے جمع کروانا ہونگے اور اس ریٹرن فارم کے مطابق اپنی آمدنی و اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔