شوبز

‘زینب کے پاپا’ نے معروف یوٹیوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور: ‘زینب کے پاپا’ نے اپنی معنی خیز اور اسلامی تعلیمات سے بھرپور ویڈیوز کی بدولت نامور پاکستانی یوٹیوبرز کو شکست دے دی۔

ان دنوں پاکستانی یوٹیوب پر وی لاگرز کا راج چل رہا ہے، نوجوان نسل سے لیکر زائد عُمر کے افراد نے بھی یوٹیوب کو اپنا ذریعہ معاش بنا لیا ہے، ہر دوسرے شخص نے یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا ہوا ہے۔

یوٹیوب کی دُنیا میں زیادہ تر یوٹیوبرز ایسے ہیں جو ڈیلی اور فیملی وی لاگنگ کے ذریعے پیسہ کما رہے ہیں، ویوز اور سبسکرائبرز کی لالچ میں یوٹیوبرز اپنے گھر کے لڑائی جھگڑے وغیرہ بھی اپنے وی لاگز میں شامل کرلیتے ہیں۔

یوٹیوبرز اپنے وی لاگز کے ذریعے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں، اس کمائی کو دیکھ کر اب کئی پاکستانی اداکاروں نے بھی اپنے یوٹیوب چینلز بنا لیے ہیں جہاں وہ بھی ڈیلی وی لاگنگ کرتے ہیں۔

یوٹیوب پر جہاں ڈکی بھائی، کنول آفتاب، سِسٹرولوجی اور معاذ صفدر جیسے یوٹیوبرز اپنی فیملی وی لاگنگ کے ذریعے پیسہ کما رہے ہیں تو وہیں ان میں سے ایک ارشد خان المعروف ‘زینب کے پاپا’ بھی ہیں جو اپنی اسلامی اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے یوٹیوب ویڈیوز بناتے ہیں۔

‘زینب کے پاپا’ کے نام سے مشہور ارشد خان کی اہلیہ پردے میں ہوتی ہیں جبکہ وہ خود بھی معنی خیز ویڈیوز بناکر صارفین کی ادا وصول کرتے ہیں۔

اب حال ہی میں ‘زینب کے پاپا’ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرکے تمام نامور یوٹیوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اس دوڑ میں دوسرے نمبر پر ڈکی بھائی ہیں جن کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 7.89 ملین ہے، تیسرے نمبر پر سسٹرولوجی ہیں جن کے 4.69 ملین سبسکرائبرز ہیں جبکہ چوتھے نمبر پر معاذ صفدر ہیں جن کے 4.15 ملین سبسکرائبرز ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button