شوبز
شادی کرنا اور شوبز چھوڑنا چاہتی ہوں، لائبہ خان
لاہور: اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ شادی کرکے شوبز کی فیلڈ چھوڑنا چاہتی ہوں۔
نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لائبہ خان نے کہا کہ جب شوبز میں کام شروع کیا تھا تب ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ اس شعبے میں 5 سال کام کروں گی اور پھر چھوڑ دوں گی۔ اب مجھے اداکاری کرتے ہوئے 5 سال ہوگئے ہیں اور کسی بھی وقت شوبز چھوڑ کر جاسکتی ہوں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اب شادی کرکے سیٹل ہونا چاہتی ہوں۔ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو خود بھی میری عزت کرے اور اپنے گھر والوں سے بھی کروائے۔ ایک زمانے میں خوبصورتی متاثرکرتی تھی لیکن اب پتا چل گیا ہے کہ شادی کرنے کے لیے صرف خوبصورتی کا ہونا ہی کافی نہیں۔ اگر میں کسی کو پسند نہیں کرتی تو اس کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں رکھوں گی۔ نفرت بھی ایک طرح کا رشتہ ہی ہوتا ہے اس لیے میں کسی سے نفرت کی قائل نہیں۔