پاکستانEntertainmentinternationlبزنس

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور اسلام آباد سے فرار ہو کر خیبر پختونخوا پہنچ گئے

اسلام آباد:اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی فرار ہو کر خیبرپختونخوا پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا پہنچ چکے ہیں، غیر مصدقہ ذرائع نے بشریٰ بی بی کی بھی خیبر پختونخوا پہنچے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ جب گزشتہ رات مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع ہوا تو بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور اسلام آباد کے بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب موجود تھے، آپریشن کا آغاز ہوتے ہی دونوں نے وہاں سے راہ فرار اختیار کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور کو حراست میں لینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button