بزنس

اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 6 ہزار پوائنٹس نئی بلند سطح پر

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 6 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند سطح کو عبور کرگیا۔جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 705 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 105809 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں 1020 پوائنٹس کی بڑی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 106125 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، جس کے بعد مارکیٹ کے اختتام تک 100 انڈیکس ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کر چکا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button