پاکستانEntertainmentinternationlبزنس

جوڈیشل کمیشن کے دو اجلاس آج طلب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی صدارت کریں گے

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے دو اجلاس آج منعقد ہوں گے جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے۔

ایک اجلاس میں سندھ اور پشاور ہائیکورٹ کے ججز تقرری کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں ججز تقرریوں کے لیے 13ناموں پر غور کیا جائے گا۔

شاہد حسن، خالد حسن، عبید الرحمٰن، رفیق احمد، عمیمہ انور، عثمان علی، محمد عمر، منصور علی، پرکاش کمار، ذیشان عبداللہ، محمد ذیشان، محمد جعفر رضا اور نثار احمد کے نام شامل ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے لیے تین ایڈیشنل سیشن ججز اور چھ وکلا کے نام زیر غور آئیں گے جن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلیم ارشد، فرح جمشید اور جج انعام اللہ خان شامل ہیں جبکہ وکلا میں جنید انور، مدثر امیر، اورنگزیب، ایڈووکیٹ جواد احسان اللہ، ایڈووکیٹ صلاح الدین اور ایڈووکیٹ صادق علی کے نام شامل ہیں۔

جسٹس شاہد بلال کو آئینی بنچ کا حصہ بنانے کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس بھی ہوگا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں۔

اجلاس میں وزیر قانون، اٹارنی جنرل، ممبر پاکستان بار اختر حسین، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب، خاتون ممبر روشن خورشید، اپوزیشن سے سینیٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر علی خان شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کے جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنے کے لیے گزشتہ روز دو خطوط سامنے آئے تھے۔ جسٹس منصورعلی شاہ کی جانب سے ایک خط چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دوسرا خط جوڈیشل کمیشن کو لکھا گیا تھا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے خطوط میں رولز بنائے بغیر ججز تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button