شوبز

علی فضل ہالی وڈ فلم ’فاسٹ ٹین‘ کے انٹرنیشل پریمیئر میں شریک ہوں گے

روم: ہالی وڈ کی بلاک بسٹر ’فاسٹ اینڈ فیوریس سیون‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے انڈین اداکار علی فضل فاسٹ سیریز کی دسویں فلم کے انٹرنیشل پریمیئر میں شرکت کریں گے۔

علی فضل کو روم میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل پریمیئر میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے اور وہ فلم کی اسٹار کاسٹ ون ڈیزل اور جیسن موموا و دیگر کے ساتھ ہوں گے۔

مرزا پور کے اداکار نے خصوصی دعوت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں روم میں ’فاسٹ ٹین‘ کے انٹرنیشنل پریمیئر میں شرکت کیلئے بہت خوش ہوں اور یہ میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

 

علی فضل کا کہنا تھا کہ ’فاسٹ اینڈ فیوریس سیون‘ کے ذریعے مجھے عالمی طور پر شناخت ملی اور فرنچائز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔

بھارتی اداکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا نہ صرف بالی وڈ میں منوا چکے ہیں بلکہ ہالی وڈ کی ’وکٹوریہ اینڈ عبدل‘ اور ’دیتھ آن دا نیل‘ میں بھی وہ اپنی پرفارمنس دے چکے ہیں۔

علی فضل اس وقت اپنی نئی انٹرنیشل فلم ’قندھار‘ کی تشہیری مہم کیلئے امریکہ جارہے ہیں جس میں ان کے ساتھ جیراڈ بٹلر نے کام کیا ہے جبکہ بالی وڈ میں ان کی نئی آنے والی فلم ’میٹرو ان دینو‘ آنے والی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button