شوبز

کرس گیل دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند

ممبئی: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسٹار کرس گیل نے بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کرم کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

کرس ان دنوں بھارتی اور جمیکن میوزک پر بنائے گئے اپنے نئے گانے ‘اوہ فاطمہ’ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں وہ اور بھارتی گلوکار و میوزک کمپوزر آرکو پراوو مکھرجی پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

اس گانے کی تشہیر کیلئے ایک انٹرویو کے دوران ویسٹ انڈیز بیٹر سے سوال کیا گیا کہ وہ کونسی بھارتی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں؟

View this post on Instagram
A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

جس پر کرس گیل نے جواب دیا کہ وہ بالی ووڈ کی کوئین دیپیکا پڈوکون کے ساتھ میوزک ویڈیو میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ کرس گیل کا کہنا تھا کہ اگر آنے والے وقت میں مجھے ایک اور میوزک ویڈیو میں کام کرنے کا موقع ملا تو میں دیپیکا پڈوکون کا انتخاب کروں گا۔

کرس گیل نے بتایا کہ وہ ماضی میں اداکارہ سے ملاقات کر چکے ہیں جو ان کی نظر میں ایک کامیاب اور بہترین خاتون ہیں۔

 

 

View this post on Instagram
A post shared by ARKO (@arko.pravo.mukherjee)
کریس گیل نے انکشاف کیا کہ کووڈ اور لاک ڈاؤن کے دنوں میں ان کی میوزک کی طرف دلچسپی بڑھی اور انہوں نے میوزک انڈسٹری سے وابستہ دوستوں کے ساتھ گانے بنانا شروع کیے جو جمیکا میں پسند بھی کئے گئے۔

بیٹر کا کہنا تھا کہ جب گانے کمپوز کرنے اور گانے کا سلسلہ شروع ہوا تو انہوں نے میوزک اسٹوڈیو بنانے کا فیصلہ کیا تاہم کرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے کرکٹ کیرئیر کے دوران یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ مستقبل میں میوزک انڈسٹری میں قدم رکھیں گے مگر اب وہ اس کام سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button