پائیدار ایوی ایشن فیول کی پیداوار بڑھانے کیلیے اے ڈی بی، سیفکو کے مابین 86.2ملین ڈالر کا معاہدہ
اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک اور سیفکو کے درمیان پائیدار ایوی ایشن فیول کی پیداوار بڑھانے کے لیے 86.2 ملین ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔
معاہدے کے تحت اے ڈی بی کی معاونت سے شیخوپورہ میں پائیدار ایوی ایشن فیول (ایس اے ایف) کا پہلا نجی شعبے میں منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 41.2 ملین ڈالر کی معاونت جبکہ 45 ملین ڈالر کے مشترکہ قرضے شامل ہیں۔
سیفکو اور شیل کے درمیان سالانہ ایک لاکھ 45ہزار ٹن پائیدار ایوی ایشن فیصل کی فراہمی کا معاہدہ ہوا ہے، منصوبے کے ذریعے ہر سال پانچ لاکھ ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے۔
منصوبے کے تحت استعمال شدہ کھانے کے تیل جیسا فضلہ بطور فیڈ اسٹاک استعمال ہوگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پائیدار ایوی ایشن فیول کے کاربن اخراج میں کمی کے لیے اہم قدم ہے، اس منصوبے سے پاکستان میں پائیدار ایوی ایشن فیول مارکیٹ کے فروغ میں اہم پیش رفت ہوگی۔