بین الاقوامی

کینیا میں پانچ شہری قتل؛ بعض افراد کے سر قلم کر دیے گئے

جنوب مشرقی کینیا میں الشباب گروپ کے مسلح حملہ آوروں نے دیہات پر حملہ کرکے پانچ شہریوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اتوار کو ہونے والا حملہ لامو کاؤنٹی کے جوہدی اور سلاما کے دیہات میں ہوا جو صومالیہ کی سرحد سے متصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آوروں نے مکانات کو بھی نذر آتش کیا اور املاک کو تباہ کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک 60 سالہ شخص کو رسی سے باندھا گیا تھا اور “اس کا گلا کاٹ دیا گیا، تین دیگر افراد بھی اسی طرح مارے گئے جبکہ پانچویں شخص کو گولی مار دی گئی۔

 

رہائشی حسن عبدل نے بتایا کہ خواتین کو گھروں میں بند کر دیا گیا اور مردوں کو باہر نکلنے کا حکم دیا گیا، جہاں انہیں رسیوں سے باندھ کر قتل کیا گیا۔ عبدل نے کہا کہ ہلاک ہونے والے پانچ افراد میں ایک سیکنڈری اسکول کا طالب علم بھی شامل تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد کو کاٹ دیا گیا تھا اور ان میں سے کچھ کے سر قلم کیے گئے۔ ایک اور مقامی رہائشی اسماعیل حسین نے کہا کہ جنگجوؤں نے نکلنے سے قبل خوراک کا سامان چرا لیا اور ہوائی فائرنگ کی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button