کھیل وکھلاڑی
شین واٹسن، وسیم جونیئر کو پاکستانی آندرے رسل بنانے کے خواہشمند
کراچی: شین واٹسن، وسیم جونیئر کو پاکستانی آندرے رسل بنانے کے خواہشمند ہیں۔
ہیڈ کوچ شین واٹسن نے کہا کہ ہم پہلے میچ سے ہی وسیم کو صلاحیتوں کے بہترین استعمال کی تلقین کرتے رہے، ان کے ہاتھ اور آنکھوں کا تال میل بہت اچھا ہے، انھیں اپنی جگہ کھڑے رہنے اور خود پر یہ اعتماد کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ گیند کو فیلڈ کے باہر اچھال سکتے ہیں، ہم نے وسیم سے کہا کہ وہ خود پاکستانی آندرے رسل بنانے کی کوشش کریں، وہ اسکلز اور پاور کی وجہ سے ایسا کرسکتے ہیں، وسیم بہترین کرکٹر ہیں۔یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ نے لاہور قلندرز کے منہ سے فتح چھین کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا
وسیم جونیئر نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں آخری گیند پر چھکا جڑ کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پلے آف میں پہنچایا تھا۔