کھیل وکھلاڑی

کیا سراج نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ توڑ دیا؟

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل میں اسپیڈ گن کی غلطی نے محمد سراج کو دنیا کا تیز ترین بولر بنوادیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل غلطی دیکھنے میں آئی۔

جمعے کو ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 24 ویں اوور میں اسپیڈ گن نے محمد سراج کی گیند کی رفتار ناقابلِ یقین دکھائی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

اسپیڈ گن پر محمد سراج کی گیند کی رفتار 181.6 کے ایم پی ایچ دکھائی گئی، دراصل ایسا اسپیڈ گن میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آکر کھیلنے پر پاکستان کیا کرے؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

واضح رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 161.3 کے ایم پی ایچ کی رفتار سے بولنگ کرکے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button